• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز

پشاور( وقائع نگار) پشاور کے نواحی علاقوں ٹیلہ بند ‘ گڑھی چندن ‘ انزریں اور دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جس کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہو گیا ہے جس کے باعث مذکورہ علاقوں کے مکین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹرجاوید خان مومند نے کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر12سے 18گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور ساتھ میں کچھ گھروں کے میٹرز لے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جماعت نے جو تبدیلی اور عوام کو روزمرہ کی سہولیات دینے اور ایک شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے دعوے کئے تھے ان میں کوئی صداقت نظر نہیں ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین