• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار

محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد محمد زاہد کے متبادل کا کام شروع کرے گا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف تقرریاں کیں ان میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کی بھی تقرری شامل تھی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کی طرح محمد زاہد بھی انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔

محمد زاہد دسمبر میں اپنی فیملی کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نہیں چاہتی تھی کہ وہ پاکستان جا کر دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں ۔

فیملی محمد زاہد کے ساتھ ہی انگلینڈ میں رہنے کی خواہشمند تھی ،جبکہ محمد زاہد لاہور میں اکیلے رہ رہے تھے ، اس طرح مجبوراً محمد زاہد کو اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کے متبادل کے لیے تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین