• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ میں ناظم امتحانات تقرری کیلئے حمزہ خان تگڑ کا محکمہ بورڈ و جامعات میں تبادلہ

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کی خواہش پر سندھ حکومت نے لیاری میں واقع حاجی عبداللہ ہارون گورنمنٹ کالج (شام) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ کو میٹرک بورڈ کراچی کا ناظم امتحانات مقرر کرنے کیلئے ان کا کالج محکمہ تعلیم سے تبادلہ کرکے انھیں محکمہ بورڈز و جامعات بھیج دیا ہے۔

اب کل محکمہ بورڈز و جامعات ان کی کنٹرولر مقرر کرنے کا نوٹفکیشن جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ کالج میں تعیناتی سے قبل ڈیڑھ سال تک تعیناتی کے منتظر رہے کیونکہ نگراں دور میں انھیں ایجوکیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر نیب کے افسر رضوان سومرو کو ڈائریکٹر تعینات کر دیا تھا۔

جس کے بعد وہ ڈیڑھ سال تک تعیناتی کے منتظر رہے اور اس دوران ان کی تنخواہ بھی بند ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید