• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا 90 لاکھ افراد کو سرمائی ایندھن کی مد میں 300 پاﺅنڈ ادائیگی کا عندیہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت برطانیہ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے موسم سرما کے دوران تقریباً 90 لاکھ افراد کو سرمائی ایندھن کی مد میں 300 پاﺅنڈ تک کی ادائیگیوں کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 02 ستمبر 1959سے پہلے پیدا ہونے والے انگلینڈ یا ویلز کے رہائشی سرمائی ایندھن الاﺅنس کے حقدار ہونگے۔ 

موسم سرما کے دوران گھروں کو گرم رکھنے کے لیے اخراجات میں مدد کے طور پر 300 پاﺅنڈ تک رقم اداکی جائیگی۔

اس سے قبل کٹوتیوں کے حوالے سے مختلف خبریں زیر گردش تھیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں ایسے تمام پنشنرز جن کی سالانہ آمدنی تقریباً 35 ہزار پاﺅنڈ یا اس سے کم ہے وہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

اہل افراد کو اکتوبر یا نومبر میں ایک خط موصول ہوگا، جس میں بتایا جائے گا کہ وہ کتنی رقم وصول کرنے کی توقع کر سکتے ہیں، زیادہ تر اہل افراد کو موسم سرما کے ایندھن کی ادائیگی خود بخود مل جائے گی۔ تاہم اگر کوئی اہل پنشنر رہ جاتا ہے تو 31 مارچ 2026 تک وہ دعویٰ کرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرمائی ایندھن کی ادائیگی کے ذریعے ہر فرد کو مختلف رقم ادا کی جائے گی جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ رہتے ہیں اور آیا وہ کوئی پہلے سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس پر ہی 100 سے 300 پاﺅنڈ تک ادائیگیاں ہونگی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید