پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 2900 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کرنے کی سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی منظوری کے بعد گندم کی قیمت سے متعلق سمری صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے اسٹاک میں موجود گندم کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔