• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کا ٹی بی کے مرض پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے ٹی بی کے مرض پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹی بی کے مرض کی نچلی سطح سے اسکریننگ اور علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر صحت سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی علامات اور علاج کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  اسکول میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کی اسکریننگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ جن بچوں میں ٹی بی کی تشخص ہوگی ان کا علاج بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین