سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 356 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 377 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 480 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 308 مریض صحتیاب ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 33 ہوگئی۔