• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، 1ماہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنیکا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ماہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے وزارت داخلہ، قانون اور منصوبہ بندی سیکرٹریز کی کمیٹی بھی بنانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن بنیادی حقوق سلب نہیں ہونے دینگے،ضلع کچہری کی صورتحال سائلین کے بنیادی حقوق کا مقدمہ ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وکلاءکمپلیکس کی تعمیر کے لیے بھی ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی تیس روز میں آگاہ کیا جائے ۔عدالت نے حکم دیا کہ خصوصی عدالتوں کے ملازمین کے انتظامی کنٹرول پر بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خصوصی عدالتوں کے جج آرڈر لکھواتے ہیں، ملازمین کہتے ہیں ہم چائے پینے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین