• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جاپانی ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے تیاریاں جاری

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے جاپانی ٹیم پاکستان پہنچ چکی اور اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلکس میں بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی 5 اور 6 مارچ 2021 ء کو اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جانے ہیں۔ ٹائی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس میں مصحف ضیاء کو نان پلیئنگ کپتان مقرر کیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں عالمی شہرت یافتہ اعصام الحق، عقیل خان، احمد چوہدری، مزمل مرتضی اور محمد شعیب شامل ہیں۔ قومی ٹیم دو سیشنز میں بھرپور تیاری کررہی ہے۔ ٹائی کیلئے جاپان کو پاکستانی ٹیم پر رینکنگ میں14 درجے کی برتری حاصل ہے جاپان اس وقت19 ویں رینکنگ پر جبکہ پاکستان کی رینکنگ 34 ویں ہے۔ لیکن پاکستان کو ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہونے کے سبب کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ جاپانی ٹیم کی قیادت نان پلیئنگ کپتان ساتوشی ایوابوچی کررہے ہیں۔

تازہ ترین