• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصویریں اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

رحمت اجمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


مذکورہ تصویروں میں رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں رحمت اجمل کے والد اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے دکھائی رہے ہیں جبکہ یہ تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔


اس کے علاوہ کچھ تصویروں میں رحمت اجمل کے ہمراہ اُن کی سہیلیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کو اُبٹن لگا رہی ہیں۔

رحمت اجمل کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد اُنہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ 

تازہ ترین