الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیئے سینیٹ کے انتخاب کے سلسلے میں اسمبلی میں ہدایت نامہ آویزاں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایت نامے کے مطابق کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق ووٹر، امیدوار، پولنگ ایجنٹ سمیت سب پر ہو گا۔
ارکان کے لیے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا ضروری ہے۔
عام نشست کے لیے سفید جبکہ خواتین کی نشست کے لیے گلابی بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق بیلٹ پیپر پر ووٹر کی شناخت کا نشان لگنے پر ووٹ مسترد تصور ہو گا۔