آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

معروف بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ہرشدیپ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر پر انگریزی زبان میں تحریر ہے کہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہرشدیپ کور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا زمین پر آگیا ہے جس نے ہمیں ماں باپ بنادیا ہے۔‘

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارا جونیئر سنگھ آگیا ہے۔‘

بالی ووڈ گلوکارہ کی پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ گلوکارہ ہرشدیپ کور نے’دل برو‘، ’ظالمہ‘ اور ’کبیرا‘ جیسے سُپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس کے علاوہ وہ کئی نامور ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید