• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، آر او کو دوبارہ بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اظہار برہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپر کا بتایا تو وزیراعظم نے آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہو، تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔

تازہ ترین