اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فیصلہ سنادیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصل واؤڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بظاہرجھوٹا ہے، اس معاملے پر فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔