• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج ڈبلیو بش کا پاکستانی نژاد جاوید انور کا پورٹریٹ بنا کر خراج تحسین

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کا پورٹریٹ اپنے ہاتھوں سے بنا کر ایک پاکستانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 43 ویں صدر جارج بش نے ایک مہم شروع کی جس میں انہوں نے 43 ایسے امریکی شہریوں کی تصاویر بنائیں جو دوسرے ممالک سے آکر امریکا میں مقیم ہوئے اور انہوں نے امریکہ کی ترقی میں کردار ادا کیا۔جارج بش نے جن 43 لوگوں کی تصاویر بنائیں ان میں ایک پاکستانی نژاد سید جاوید انور بھی شامل تھے، سید جاوید انور امریکا میں ایک کاروباری اور سماجی شخصیت کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔سید جاوید انور 1970 میں کراچی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدامریکا چلے گئے، انہوں نے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے لوگوں سے ادھار بھی لیا اور محنت بھی کی، تاہم تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے وہیں اپنا کاروبار شروع کیا اور گزشتہ دو دہائیوں میں وہ امریکا کے بڑے آئل ٹائیکون بن چکے ہیں۔ جارج ڈبلیو بش نے 43 لوگوں کے پورٹریٹس بنائے جنہیں وہ کسی نہ کسی حوالے سے جانتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں، سید جاویدا نور کا تعلق جارج بش کے والد اور سابق امریکی صدر بش سینئر سے تھا اور دونوں اچھے دوست بھی تھے، یہاں تک کہ وہ واحد پاکستانی تھے ۔

تازہ ترین