• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: دورانِ اغواء مزاحمت پر نوجوان جاں بحق


رحیم یار خان میں مسلح ملزمان نے اغواء کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں مسلح نقاب پوش ملزمان نے 22 سالہ نوجوان زاہد کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔


پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول نوجوان ایک ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین