• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی حنا الطاف نے کہا ہے کہ اداکارہ ہونے کے باوجود بھی اُنہیں میک اپ کرنے سے نفرت ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں حنا الطاف نے میک اپ کے بغیر اپنی تصویر شیئر کی۔

حنا الطاف نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے میک اپ سے نفرت ہے لیکن چونکہ میں ایک اداکارہ ہوں تو میک اپ میرے کام کا حصہ ہے۔‘

 اداکارہ نے لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں ایسی زندگی گُزاروں جہاں میں صرف موئسچرائزر اور ٹینٹ (لِپ اسٹیک کی ایک قسم) کا استعمال کروں۔‘

اس کے علاوہ حنا الطاف نے اپنی وہی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’بہت سارہ میک اپ کرنے سے پہلے کی تصویر۔‘


اداکارہ کی تصویر پر اُن کے شوہر آغا علی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’ماشاءاللّہ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین