آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔ اداکار کی یہ پانچویں شادی ہے۔
نکولس کیج کی نئی اہلیہ ریکو شباتا ان کے سب سے بڑے بیٹے سے 4 سال چھوٹی ہیں۔
لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں 16 فروری کو ہونے والی شادی کی تقریب کو محدود رکھا گیا تھا۔
نکولس کیج نے بیان میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔
معروف ہالی ووڈ اداکار کی پہلی شادی 1995 اور چوتھی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔