• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانا کیوں نہیں بنایا، شوہر نے چولہا مارکر بیوی کو قتل کردیا

مصر میں ایک شہری نے اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے قتل کردیا کہ اس نے کھانا تیار نہیں کیا تھا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شہری کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ رونما ہوا، جس میں خاتون کی موت گیس کا چولہا لگنے سے ہوئی۔

خبر کے مطابق شوہر نے بیوی سے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن بیوی کی جانب سے معذرت پر وہ آگ بگولہ ہوگیا اور اُس نے گیس کا چولہا اپنی شریک حیات کے سر پر دے مارا۔


رپورٹ کے مطابق شوہر کی جانب سے قتل کی گئی خاتون امید سے تھی۔

شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے 4 روزہ ریمانڈ پر حراست میں لے لیا۔ جبکہ حکام نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر میں معاشی مسائل کی وجہ سے ان دنوں گھریلو سطح پر مسائل بڑھ گئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق واردات کرنے والا بھی مزدور تھا اور اس کی بیوی گھریلو خاتون کی حیثیت سے زندگی گزار رہی تھیں۔

تازہ ترین