• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 ملتوی: ڈاکٹرز پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان کورونا وائرس کیسز بڑھنے سے متعلق تحقیقات کے لیے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مذکورہ پینل وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمیٰ محمد عباس پر مشتمل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ پینل بائیو سیکیور ببل پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرِنو جائزہ لے گا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین کو پیش کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ اپنے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلز کی صحت سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کروا چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سیزن کے 9 ٹورنامنٹس میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیے تھے۔

دوسری جانب پی سی بی شعبہ طب کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر سہیل نے پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل ڈیزائن کیا تھا اور وہ اس حوالے سے تنقید کی زد میں تھے۔

تازہ ترین