• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کراچی، لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے۔

شیخ رشید نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس اور فوج نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کی، اس ملک میں ہماری افواج اور پولیس نے اپنی شہادتوں سے دہشتگردوں کو شکست دی۔


شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی 5 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، اللہ کو منظور ہوا تو دہشت گردی ختم ہوگی اور امن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں بقایا تین ناکے بھی ختم کر رہا ہوں، ایک بلین روپے کی منظوری ہوجائے یہ بھی ختم ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی پارلیمنٹ کے باہر ہوا غلط ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، اپوزیشن قائدین کو بھی پریس کانفرنس کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین