• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے 351 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے، وزارت صحت

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے351 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار 182 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ انتقال کرنیوالے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 534 ہوگئی ہے۔ جبکہ  24 گھنٹوں  میں کورونا کے 418 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ71 ہزار 32 ہوگئی۔ 


ترجمان نے بتایا کہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 616 ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے 519 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین