• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ موبائل فونزپلانٹس، متعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی درخواستیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )متعددملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سمارٹ موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ کےپلانٹس لگانےکی اجازت کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں، پی ٹی اے نے ان کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل ڈیوائسس کی مکمل تیاری کے پلانٹس لگانے کی اجازت دینے کے حوالے سے باقاعدہ پراسس شروع کر دیا ہے ،اس سے جہاں ملک میں بہت زیادہ انویسٹمنٹ آئیگی وہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے، پی ٹی اے کے مطابق اجازت ملنے پر یہ کمپنیاں مکمل موبائل ڈیوائسس تیار کرینگی، اس سے قبل مجموعی طور پر 33 مقامی کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اجازت ملنے کے بعد موبائل ڈیوائسس اسمبلنگ پلانٹس لگائے تھے ، اب کمپنیاں موبائل ڈیوائسس کی مکمل تیاری کی طرف جا رہی ہیں ،پلانٹس لاہور کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی لگائے جائیں گے،ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے نفاذ کے بعد ان پلانٹس کے ذریعے 2 کروڑ 50لاکھ سے زیادہ موبائل ڈیوائسز تیار کی گئیں جن میں فور جی سمارٹ فون بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین