• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا سے متاثرہ حج و عمرہ سیکٹر کیلئے پیکیج کی منظوری

سعودی عرب میں کورونا وبا سے متاثر حج و عمرہ سیکٹر کے کے لیے مراعاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس پیکیج کی منظوری دی، جس  میں متعدد شعبوں میں حجاج اور معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سالانہ فیسوں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔


پیکیج کے تحت حج و عمرہ اداروں سے وابستہ غیر ملکیوں کی اقامہ فیس 6 ماہ تک موخر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک سال تک قسطوں میں فیس ادا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

تازہ ترین