• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرنطینہ ختم: عالیہ بھٹ کی کام پر واپسی

عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے اور آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے کام پر واپسی ہوگئی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں نے وہ تمام پیغامات پڑھے ہیں جو میرے چاہنے والوں کی جانب سے مجھے بھیجے گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے اور آئسولیشن ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر سے مشورہ کرکے، میں دوبارہ اپنے کام پر واپس آگئی ہوں۔‘

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’میرے تمام چاہنے والوں کے ڈھیر سارے پیار اور دُعاؤں کا شکریہ۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی حفاظت کر رہی ہوں، آپ بھی اپنا خیال رکھیں۔‘

آخر میں اُنہوں نے یہ ہیش ٹیگز استعمال کیے ’دو گز کی دوری‘، ’ماسک ہے ضروری۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ سے متعلق بھی تشویش پائی جارہی تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا تھا

تازہ ترین