• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کے کونسے کردار نے دنانیر کو بہت متاثر کیا؟

پاوری گرل کے نام سے پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی دنانیر مبین نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا۔

تین جملوں پر مبنی اپنی ویڈیو سے رات و رات پاکستان سمیت دُنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نےحال ہی میں دنانیر مبین نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دنانیر نے کہا کہ ’میں بچپن سے ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تمام فلمیں بڑے ہی شوق سے دیکھتی ہوں۔‘

دنانیر نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کا کردار ’پُو‘مجھے پسند ہے اور اس کردار نے مجھے بہت متاثر بھی کیا ہے۔‘

پاوری گرل نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دُنیا بھر میں موجود کرینہ کپور کے تمام مداحوں کو اُن کا کردار ’پُو‘ بہت اچھا لگتا ہے۔‘

اُنہوں نے کرینہ کپور کے بیٹوں کے حوالے سے کہا کہ ’کرینہ کپور کا بڑا بیٹا تیمور ماشاءاللّہ بہت خوبصورت ہے اور مجھے اُمید ہے کہ چھوٹا بیٹا بھی بڑے بھائی کی طرح پُرکشش ہوگا۔‘

دنانیر جنہوں نے اپنی وائرل ویڈیو سے پاک بھارت کے نامور فنکاروں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاوری ویڈیو بنائی اور مجھے کوئی پیغام بھیجا تو میں خوشی سے پاگل ہوجاؤں گی۔‘

پاوری گرل نے مزید کہا کہ ’مجھے تمام بالی ووڈ اداکاروں کی پاوری ویڈیوز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘

دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

تازہ ترین