وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سعید غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کا ارسطو قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ان کی طرف سے ہر حربہ استعمال کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اس بار وہ پوری طرح تیار تھے، ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں پر ان کی نظر تھی۔
شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی بنیادیں اخلاقیات پر ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی ایک تھپڑ مارے تو ہم دوسرا گال آگے کردیں۔
وزیر اطلاعات نے اپوزيشن کو ایک بار پھر معیشت کی بہتری پر تعاون کی پیش کش کردی۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کا ہے، اب کوئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ، حکومت کو پروا نہیں، لیکن اس بار انہیں ایک گملا بھی نہیں توڑنے دیں گے۔