• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں پھول رکھے جائیں تاکہ کسی کا بلڈ پریشر ہائی نہ ہو، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بھی پھول رکھے جائیں تاکہ کسی کا بلڈ پریشر ہائی نہ ہو۔

سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہاں پھولوں کی نمائش میں بہت خوبصورت پھول رکھے گئے ہیں۔

انھوں نے اپنی بات کو سیاسی منظر نامے پر موڑتے ہوئے کہا کہ آج کل اسمبلی میں ماحول انتہائی گرم ہے، وہاں بھی پھول رکھے جائیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پھول اس لیے رکھے جائیں تاکہ کسی کا بلڈپریشر ہائی نہ ہو۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اربن فاریسٹ کے تحت سکھر، حیدرآباد، کراچی میں درخت لگائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین