• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکاٹ لینڈ کوسردیوں میں بوسٹر ویکسین کی ضرورت ہوگی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کے نیشنل کلینیکل ڈائریکٹر پروفیسر جیسن لیچ نے اسکاٹش پارلیمنٹ کی کوویڈ کمیٹی کو بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کی تمام آبادی کو سردیوں میں بوسٹر Booster ویکسین کی ضرورت ہوسکتی ہے جس کا آغاز اس سال سردیوں سے کیا جاسکتا ہے لیکن یہ لوگوں کی کورونا کے متعلق قوت مدافعت اور ویکسین کی دستیابی پر منحصر ہے، اسکاٹ لینڈ میں اس وقت18لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے متعلق مدافعت پیدا کرنے کا پہلا جب کہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو دوسرا انجکشن بھی لگایا جاچکا ہے اور حکومت جولائی کے آخر تک4ملین سے زیادہ بالغ آبادی کو یہ ویکسین دے دیگی، پروفیسر جیسن لیچ کا کہنا ہے کہ وائرس سانس کی بیماریوں اور ویکسین کے ماہرین بوسٹر ویکسین دینے کے حق میں ہیں، اس کا مطلب ہے کہ2021ء کی سردیوں تک یہ بوسٹر ویکسین شروع کی جاسکتی ہے۔ 
تازہ ترین