• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پاکستان کو معمول کا حج کوٹا ملنے کے امکانات معدوم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے حج2021 کیلئے پا کستان کو حج کا معمول کا کوٹہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں اور قومی امکان یہ ہے کہ اس سال بھی محدود حج کرایا جا ئے گا ۔ 

حج اپریشن کیلئے سعودی حکومت اور پا کستان کی حکومت کے درمیان ہر سال دسمبر میں حج ایگریمنٹ پر دستخط کئے جاتے ہیں لیکن مارچ کے دو ہفتے گزرنے کے با وجود ابھی تک حج ایگریمنٹ نہیں ہو سکا،وقت گزرنے کیساتھ حج کوٹہ کے چانسز ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

اگرچہ سعودی حکومت نے ابھی تک با ضابطہ طور پر حج کوٹہ دینے سے انکار نہیں کیا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے چانسز ختم ہوتے جا رہے ہیں ، حج 2020میں بھی سعودی حکومت کی پالیسی یہی تھی کہ انکار نہیں کیا اور کوٹہ دیا بھی نہیں۔

در اصل ابھی تک سعودی حکومت نے اپنی حج پالیسی کا ہی اعلان نہیں کیا ، سعودی حکومت کی جانب سے 20مما لک کیلئے پروازوں کی بندش کی وجہ سے غیر ملکی زائرین کیلئے22فروری سے عمرہ کی ادائیگی پہلے ہی بند کی جا چکی ہے ۔

تازہ ترین