• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو نیدرلینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر اکثر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھنے والے علی ظفر نے گزشتہ روز اتوار کے دن بھی اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک ایسی سرگرمی کا انعقاد کیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’آج ایک اچھا دن ہے، چلیں ایک سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں جس میں آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔‘

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران جہاں گلوکار کے مداحوں نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے تو وہیں ایک غیرملکی خاتون نے علی ظفر کو شادی کی ہی پیشکش کردی۔

نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں کچھ پوچھ لوں؟ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

خاتون کے اس انوکھے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ ’یہ تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔‘

علی ظفر نے کہا کہ ’اُمید ہے کہ آپ میری مجبوری کو سمجھ سکیں گی۔‘

تازہ ترین