• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں طبی عملے کے16475 ارکان رجسٹرڈ 6599کورونا ویکسین لگوا چکے

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں کورونا ویکسی نشن مہم جاری ہے، پمز ہسپتال میں 3 ہزار 848 طبی عملہ رجسٹرڈ، 1ہزار 805طبی عملہ ویکسین لگوا چکا، جبکہ 2923طبی عملے کے افراد کو شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر طبی عملے کے16475اراکین اب تک رجسٹرڈ ہوچکے، 6599ویکسین لگوا چکے ، 9042 شیڈول میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو ایک ماہ سے زائد ہو گیاہے۔ اب تک پولی کلینک ہسپتال کے طبی عملے کے 1475 رجسٹرڈ ، 558 ویکسین لگوا چکے ۔ 672 شیڈول میں شامل، بھارہ کہو مرکز میں 1233 طبی عملہ رجسٹرڈ ، 350 ویکسین لگوا چکے، 400 شیڈول میں شامل ، ترلائی مرکز میں 3639 رجسٹرڈ،2128 ویکسین لگوا چکے ،2747 شیڈول میں شامل، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 3369 طبی عملہ رجسٹرڈ، 745 ویکسین لگوا چکے ،1032 شیڈول میں شامل، سی ڈی اے ہسپتال میں 2068 رجسٹرڈ، 1010 کو ویکسین لگائی جاچکی ، 1258 شارٹ لسٹ ،سہالہ ویکسینیشن سنٹر میں 843 طبی عملہ رجسڑڈ جبکہ تین طبی عملے کے افراد کو ویکسین لگا دی گئی ۔
تازہ ترین