آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کمانڈرنے دہشتگردی سے جنگ میں پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور خطے میں امن اور استحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔
برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے،