ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ / نمائندہ جنگ) مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے 20مارچ کو یوم جاوید انور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید جاوید انور کی جدوجہد ، ترقی اور خدمات قابل تقلید اورنوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور کو ہلال امتیاز کیلئے نامزد کیے جانے کی خوشی میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ستائشی استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔