• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک سے پہلے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔

رمضان سے قبل اشیائے خورونوش  چینی، مرغی، پھل سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں جبکہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ مزید بڑھ گئیں ہیں۔

صوبہ کے پی کے کے شہر پشاور کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہو گئی ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں چینی کی قیمت 105 سے 110 روپے کلو گرام تک چلی گئی جبکہ ہول سیل دکان داروں کا کہنا ہے ایف آئی اے کی کارروائیوں کے بعد چینی ڈیلرز نے سپلائی روکی ہے۔

 دکانداروں کے مطابق  ایف آئی اے کی کارروائیوں کے بعد چینی سپلائی رُک گئی ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین