• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے ہیں۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کپل شرما کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 18 ملین یعنی ایک کروڑ 80 لاکھ ہوگئی ہے۔

کپل شرما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے اب تک صرف621 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

بھارتی کامیڈین اسٹار اپنے اکاؤنٹ پر اکثر اپنے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کے حوالے سے مختلف پیغامات کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں۔

کپل شرما ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی بھارتی کامیڈین کو خوب مقبولیت ملی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے پر بند کیا جانے والا معروف بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا مئی سے نئے انداز میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔

جنوری میں بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہوا اور شو انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ فروری سے اس شو کو بند کردیا جائے۔

اس شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

تازہ ترین