• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اسکینڈل، سٹہ باز تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے

لاہور (نمائندہ جنگ )شوگر اسکینڈل میں گزشتہ روز ایف آئی اے کی پہلی طلبی پر کوئی بھی بروکر پیش نہ ہوا ۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے پانچ سٹہ بازوں کو 30مارچ کو طلب کر رکھا تھا ، اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے بروکر ملک عباد کو بھی طلب کیا گیا تھا اسی طرح شریف شمیم کنجوانی گروپ کے مرکزی بروکر اسلم بھلی سمیت مرزا اعظم اشرف مولوی ظہیر اور خرم شفیع کو بھی طلب کیا گیا لیکن کوئی بھی ایف آئی اے کے دفتر میں پیش نہ ہوا ۔ ایف آئی اے نے سٹہ بازوں کو تمام بنک اسٹیمنٹ اور چینی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کا کہا گیا تھاطلبی کے باوجود کوئی سٹہ باز ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو ئے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین