• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوک گلوکار شوکت علی کی وفات پر عطاءاللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا ویڈیو پیغام

لیجنڈری گلوکار عطاءاللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے فوک گلوکار شوکت علی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

عطاءاللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ایک دن سب نے چلے جانا ہے، شوکت علی بھی چلے گئے لیکن اپنی پیاری یادیں چھوڑ گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شوکت علی بھائی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، اللہ انہیں غریقِ رحمت کرے۔‘


عطااللہ نے کہا کہ شوکت علی بہت خوبصورت گائیک ، بہت خوبصورت انسان تھے اُن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، اب تو ان کیلئے دعا ہی رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔


شوکت علی نے زندگی کے تقریباً 55 سال فن کی دنیا کو دیے، اس دوران انہوں نے پنجابی لوک گانوں کے علاوہ صوفیانہ کلام بھی گایا جبکہ اردو میں بھی نغمے ریکارڈ کروائے اور ان کے ملی نغمے بھی بہت مقبول ہوئے۔

1965 کی پاکستان انڈیا جنگ کے دنوں میں انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کروایا تھا ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن، ساتھیو، مجاہدو‘ بہت مقبول ہوا اور آج بھی اکثر سننے کو ملتا ہے۔

شوکت علی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 1990 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

تازہ ترین