بڑھتی مہنگائی پر جواب جمع نہ کرانے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی مہنگائی پر جواب جمع نہ کرانے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم

سندھ ہائی کورٹ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کے جواب جمع نہ کرانے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومتِ سندھ کے افسران جواب نہیں دیتے، یہ افسوس ناک صورتِ حال ہے۔

عدالتِ عالیہ نے وکلاء سے بھی استفسار کیا کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جواب کیوں نہیں جمع ہو رہا؟

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس عدالت میں جو جو سرکاری وکیل پیش ہوتا ہے وہ کہاں ہے؟ روز آنے والے سرکاری وکیل کو تو سب پتہ ہے مگر جواب نہیں دیا جا رہا۔

جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ سادہ سی بات ہے کہ جواب جمع ہو کہ مہنگائی کیوں ہے، اس طرح وقت ضائع ہو رہا ہے۔


اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو لکھ دیا ہے، جواب مل جائے گا۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک برس سے آئینی درخواست دائر ہے، وفاق اور سندھ حکومت دونوں اس معاملے پر جواب دینے کو تیار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید