• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو سائنو فارم اور کین سائنوویکسین کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو مجموعی طور پر سائنو فارم اور کین سائنوویکسین کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم کی گئی ، پنجاب کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزار سائنو فارم ، 20 ہزار کین سائنو ، سندھ کو ایک لاکھ سائنو فارم، 12 ہزار کین سائنو ، خیبر پختونخوا کو 50 ہزار سائنو فارم، 9 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں، اسی طرح بلوچستان کو سائنو فارم کی 20ہزار اور کین سائنو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو سائنو فارم کی 20 ہزار جبکہ کین سائنو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں،اسی طرح آزاد کشمیر کو سائنوفارم کی 20 ہزار اور 3 ہزار کین سائنو ، گلگت بلتستان کو 10 ہزار سائنو فارم، 2 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ وفاق نے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ 8 ہزار ڈوزز ریزرو رکھنےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین