• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا کچرے سے بجلی کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے روس کے وفد کی ملاقات، وفد کی سربراہی سینٹ پیٹربرگ حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھےوفد میں کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزین و دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور محکمہ بلدیات کے افسران ملاقات میں موجود تھے روس کے وفد نے کچرے سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے روس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ روس کی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نےپاکستان کی عوام کو اسٹیل مل کا تحفہ دیا. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے. اسٹیل مل کی بحالی کیلئے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔

تازہ ترین