• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کو ویلیو ایشن کے تابع کیا جائے، سیکرٹری ایکسائز

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ حکومتی محاصل کی ریکوری اور ٹیکس گزاروں کو تمام ممکنہ سہولیات و تعاون کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ایکسائز آفس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر عبداللہ خان جلبانی، ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن جام سراج احمد ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر خالد حسین قصوری ایم آر میاں فاروق احمد و دیگر افسران موجود تھے۔ سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ ہمارے ٹیکس نظام میں مزید کام کرنے کی گنجائش موجود ہے موجودہ ٹیکس نظام کے تحت رورل ایریاز میں 6 سے 7 مرلہ کا مکان رکھنے والا پراپرٹی ٹیکس ادا کررہا ہے جبکہ ہاوسنگ کالونیز میں کروڑ روپے مالیت پر مبنی لگژری رہائشگاہ کا مالک بھی ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا رہا ہے اس اہم ایشو پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کو ویلیو ایشن کے تابع کیا جائے اسی طرح بزنس مارکیٹوں، پلازوں اور دیگر کمرشل ایریاز کو رینٹل ویلیوز کے مطابق ٹیکس عائد ہونا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور موٹر وے سروے جاری ہے روڈز پر موجود کمرشل عمارات و شاپس پر کیپیٹل ویلیو کے مطابق ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ، بعد ازاں ایپکا ایکسائز یونٹ کے عہدیداران صدر چوہدری نیاز احمد ڈھلوں سیکرٹری جنرل ریحان فاروق جاٹ کی قیادت میں سیکرٹری ایکسائز سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کیے۔
تازہ ترین