ڈسکہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن 89 پر خاتون نے ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگا دی۔
خاتون پولنگ ایجنٹس نے بھاگ کرخاتون کو پکڑ لیا۔
بیلٹ پیپر لے کر بھاگنے پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے شورشرابہ بھی کیا۔
دوسری جانب تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقے مندرانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ فیاض چیمہ نامی شخص کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کسی پولنگ اسٹیشن کےقریب نہیں ہوئی، پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔
آر پی او گوجرانوالہ کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔