لاہور(نیوز رپورٹر،خصوصی رپورٹر)کپاس کی بحالی کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہے، حکومت کپاس کی بحالی ب کیلئےبھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کاشتکاروں کو کپاس کی بہترقیمت دلوانے کیلئےپُر عزم ہے۔نمبردار بطور حکومتی نمائندہ اپنی ڈیوٹی گردانتے ہوئے اپنے گاؤں میں ʼʼکپاس اُگاؤʼʼ مہم میں محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ شریک ہوں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے تحقیقاتی ادارہ جوار باجرہ و مکئی یوسف والا میں دورہ پر نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر کو ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ جوار باجرہ و مکئی یوسف والا محمد ارشد نے ادارہ میں جاری تحقیقاتی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔