ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان ، غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان ، غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لیاقت باغ چوک میں ایک مذہبی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے دئیے گئےدھرنا کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ۔فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو اور شمس آباد کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔راول روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بند کھنہ روڈ صادق آباد کی طرف ڈائیورٹ ،صدر سے مری روڈ جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔کمیٹی چوک انڈر پاس سے لیاقت باغ چوک کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گی۔کمیٹی چوک انڈر پاس کے اوپر سے ٹریفک کو ڈھوک کھبہ اور اقبال روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔راجہ بازار سے لیاقت باغ آنے والی ٹریفک کو ڈی اے وی کالج چوک سے ڈائیورٹ کیا گیا ۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے کہاہے کہ شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اسلام آباد سے مزید