• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں زراعت پر مبنی کاروبار کے فروغ ،کریڈٹ مصنوعات کی بہتری اور انہیں مارکیٹ میں متعارف کرانے سمیت یونیورسٹی کے طلبہ اور بینک کے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔یو اے ایف پاکستان میں زرعی اور انسانی علوم میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور وکالت کے ضمن میں ایک اعلیٰ ادارہ ہے یہ پاکستان کی ایک قابل ذکر یونیورسٹی ہے جس کی یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز ، ویبومیٹرکس اور دیگر رینکنگ سسٹمز کے حوالے سے بین الاقوامی پہچان ہے۔ یو اے ایف کا مشن زرعی اور دیہی ترقی کی اہمیت کے پروگراموں پر واضح توجہ کے ساتھ سیکھنے ، دریافت اور کمیونٹی سروس میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے تبدیلی کی رہنمائی کرنا ہے جبکہ این بی پی پاکستان کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کمرشل بینک ہے جو زراعت کے شعبے کو متنوع مصنوعات اور خدمات مہیا کرتا ہے۔ بینک پروڈیوسرز ، پروسیسرز ، برآمدکنندگان اور مالیاتی اداروں کے مابین ویلیو چینز کو ترقی دے کر معیشت کے ترجیحی شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی اور ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

تازہ ترین