• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین تحریک انصاف کے اندر بڑی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال جہانگیر ترین کے حمایتیوں کی دھمکی، کیا وزیراعظم کے اتحادی انہیں چھوڑ دیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کو جس نے بھی لوٹا ہے اسے حساب دینا پڑے گا،جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر بڑی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

جہانگیر ترین کے ساتھ آج جو لوگ کھڑے تھے وزیراعظم کو ان کو فارغ کردینا چاہئے۔ 

ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے حمایتیوں کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں نہیں مگر انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، پاکستان کو جس نے بھی لوٹا ہے اسے حساب دینا پڑے گا،جہانگیر ترین کے حمایتی بتائیں انصاف وزیراعظم نے دینا ہے یا عدالتوں نے دینا ہے۔

 جہانگیر ترین نے ملازمین کے نام پر انسائیڈر ٹریڈنگ کی جس میں جرمانہ بھی دیا، شوگر کمیشن رپورٹ میں شوگر ملوں کے گھپلے اظہر من الشمس ہیں۔

حمایتیوں سے کہتا ہوں کہ کارروائی صرف جہانگیر ترین کیخلاف نہیں 21خاندانوں کی 38شوگرملوں کے خلاف ہورہی ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ شوگر مافیا عوام کے 140ارب روپے کھا گیا۔

 عالمی تنظیم او ای سی ڈی نے حکومت کو پچاس ہزار پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بیرون ملک آف شور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

 ان کاؤنٹس میں پاکستانیوں کے ساڑھے 7ارب ڈالرز پڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین