بیٹی رقص پر تنقید اور نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہے، ، نوازالدین صدیقی
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی شورا نے انہیں ڈانس نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ان کے ڈانس کے اسٹیپس پر تنقید بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ شورا نے ان کی چند ہی فلمیں دیکھی ہیں، مگر وہ ان کی رقص کی صلاحیتوں سے زیادہ متاثر نہیں ہے۔