• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے تقریر میں جو کہا وہ مستقل پالیسی ہے، طاہر اشرفی


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تقریر میں جو کہا وہ مستقل پالیسی ہے اس پر کام بھی جاری ہے،پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جن میں سب سے پہلے ویکسینشن شروع ہوئی،خاتون ڈی ایس پی منیشا روپیتا نے کہاکہ لڑکیوں کو اپنی مرضی کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنی کی آزادی ہونی چاہیے۔نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نےکہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی سے نہ ہی کوئی نیا معاہدہ کیا نہ ہی وزیراعظم کی تقریر سے متصادم کوئی قدم اُٹھایا۔وزیراعظم پاکستان سمیت پوراعالم اسلام متفقہ طور پر فرانس میں بنائے گئے خاکوں کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفیر کے حوالے سے پارلیمان متفقہ فیصلہ کرے گا۔وزیراعظم نے تقریر میں جو کہا وہ مستقل پالیسی ہے اس پر کام بھی جاری ہے۔عالم اسلام کے ساتھ مل کر ناموس رسالت ﷺ ،اسلاموفوبیا کے مسئلہ کامستقل بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔خارجہ امور ریاست طے کرتی ہے۔

تازہ ترین