• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے آنیوالوں کو ہوٹلوں میں معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں، لندن ہائیکورٹ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن ہائی کورٹ کے دو ججوں نے پاکستان سے آکر حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں قیام کرنے والے افراد کو مناسب سہولتیں فراہم نہ کئے جانے پر تنقید کی ہے اور حکم دیا ہے کہ انہیں معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں۔ حال ہی میں پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کئے جانے کے سبب وہاں سے آنے والے افراد کو ہوٹل میں 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑ رہا ہے اور اس مد میں ایک شخص کو 1750 پائونڈ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے برٹش پاکستانیوں کا معاملہ بیرسٹر زاہب جمالی Zahab Jamali نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ہوٹل میں قیام کرنے والوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں چھوٹے گندے کمروں میں ٹھہرایا گیا ہے، جہاں مناسب کھانا فراہم نہیں کیا جاتا اور ہوٹل کی سروس بھی ناقص ہے جبکہ ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے بیشتر افراد روزے بھی رکھ رہے ہیں۔ بیرسٹر جمالی نے بتایا کہ بعض روزہ داروں کو روزہ کھولنے کیلئے حرام اشیاء کے سینڈوچ پیش کئے گئے۔

تازہ ترین